نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان پر جموں و کشمیر کے سلسلے میں بُری نیت رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کشمیر سے اپنا غیر قانونی قبضہ ہٹائے اور ہندستان میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دینا بند کرے۔
ہندوستان نے پاکستان میں کشمیر سے متعلق احتجاجی مظاہروں کی قیادت اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ دہشت گردوں سے کرائے جانے کا ذکر کرتے
کہا کہ ایک بار پھر دنیا دیکھ رہی ہے کہ دہشت گردی پاکستان کی قومی پالیسی کا اب بھی حصہ بنا ہوا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کشمیر کا پاکستان میں انضمام کا دن منايے جانے سے متعلق رپورٹوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے گزشتہ دو دنوں میں پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر سے متعلق بیانات، ریلیوں اور واقعات سے وابستہ رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے۔